Home > تازہ خبریں > تجارت > تحریک انصاف کے اندر میرے ساتھ کیا کچھ کیا جاتا ہے ؟ عائشہ گلالئی حقیقت سامنے لے آئیں

تحریک انصاف کے اندر میرے ساتھ کیا کچھ کیا جاتا ہے ؟ عائشہ گلالئی حقیقت سامنے لے آئیں





اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلالئی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر ان کی کئی بار تذلیل کی گئی ہے جس پر وہ احتجاج بھی کر چکی ہیں لیکن اب واپسی کے راستے بند ہوچکے ۔میں بہت جلد پریس کانفرنس کرکے حقائق کو سامنے لائوں گی۔دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی اہم خاتون رہنما و رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔وہ آج ایوان میں ہونے والے انتخابی میں عمل بھی حصہ نہیں لیں گیاور تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار کو ووٹ بھی کاسٹ نہیں کریں گی۔ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا فیصلہ تو کرلیا تاہم یہ بات اب تک سامنے نہیں آسکی کہ وہ پی ٹی آئی کے بعد کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سماءکے مطابق تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام سے ملاقاتیں کر چکی ہیں اور وہ ممکنہ طور پر حکمران جماعت میں شامل ہو سکتی ہیں لیکن عائشہ گلالئی نے تاحال اس حوالے سے واضح طور پر نہیں بتایا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ناز بلوچ بھی تحریک انصاف کو چھوڑ چکی ہیں اور ان کی جانب سے بھی پارٹی قیادت پر اسی قسم کے الزامات لگائے گئے تھے۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *