Home > تازہ خبریں > تجارت > نئی حکومت کا عوام کو تحفہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیاگیا

نئی حکومت کا عوام کو تحفہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیاگیا





اسلام آباد(آئی این پی) نئی حکومت نے عوام کو تحفہ دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں ،پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کمی کر دی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 69 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گی، ڈیزل کی نئی قیمت 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ77 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اوگرا نے پٹرول 3 روپے 67 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی تھی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔ اب پٹرول کی نئی قیمت 69 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 77 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گی ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کا تیل 13 روپے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے ایک پیسہ مہنگا کرنے کی تجویز تھی ۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *