Home > تازہ خبریں > بین الاقوامی > ؕچین کی جنگی مشقیں حملے کی تیاریاں بھارت کیلئے نہیں بلکہ کونسا ملک نشانہ بنا سکتا ہے خبر نے سب کو حیران کر دیا

ؕچین کی جنگی مشقیں حملے کی تیاریاں بھارت کیلئے نہیں بلکہ کونسا ملک نشانہ بنا سکتا ہے خبر نے سب کو حیران کر دیا





سیئول(این این آئی)شمالی کوریا کی جانب سے میزائل اور جوہری تجربات کے سبب خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کے تناظر میں چینی بحریہ نے جنگی مشقیں کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مشقیں منگل کی صبح جزیرہ نما کوریا کے قریبی سمندروں میں کی گئیں۔ ان مشقوں میں درجنوں بحری جہاز، دس جنگی طیاروں، آبدوزوں اور نا معلوم تعداد میں فوجیوں نے حصہ لیا۔ چینی وزارت دفاع نے تاحالیہ نہیں بتایا ہے کہ جنگی مشقیں کب تک جاری رہیں گی۔ چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پچھلے ہفتے کے اختتام پر شمالی کوریا کے خلاف اب تک کی سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکی قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔ بیجنگ حکومت واضح کر چکی ہے کہ پیونگ یانگ کے متنازعہ اور اشتعال انگیز رویے کے خلاف وہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *