Home > تازہ خبریں > بین الاقوامی > امریکہ کی اجارہ داری ختم پاکستان کے سب سے بہترین دوست ملک چین کی شاندار کامیابی کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟

امریکہ کی اجارہ داری ختم پاکستان کے سب سے بہترین دوست ملک چین کی شاندار کامیابی کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟





واشنگٹن (این این آئی)آئی ایم ایف کی سربراہ کریسٹین لگارڈ نے کہاہے کہ اگر ہم خوابوں کی عینک لگا کر 2027 کو دیکھیں توآئی ایم ایف آج سے زیادہ مضبوط دکھائی دیتا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق لگارڈ واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ’سینٹر فور گلوبل ڈولپمنٹ‘ میں عالمی ترقی اور آئندہ کی توقعات کے موضوع پر گفتگو کر رہی تھیں، جس سے قبل عالمی معیشت کے مستقبل کے بارے میں آئی ایم ایف کی رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اْس زمانے کے چیلنج بھی زیادہ بڑے ہونگے، اور عین ممکن ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کا صدر دفتر واشنگٹن کے بجائے بیجنگ میں ہو۔اْنھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قوائد و ضوابط کے مطابق، اِس کا ہیڈ آفس دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں ہوتا ہے۔لیکن، ساتھ ہی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا ہونے سے قبل لازم ہوگا کہ چین ماحولیاتی تبدیلی کے اپنے عہد کو پْورا کرے۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *