Home > تازہ خبریں > اہم خبریں > خوفناک دھماکہ ہر طرف چیخ و پکار متعددگاڑیوں کو آگ لگ گئی

خوفناک دھماکہ ہر طرف چیخ و پکار متعددگاڑیوں کو آگ لگ گئی





کوئٹہ(نیوزڈیسک)خوفناک دھماکہ،ہر طرف چیخ و پکار،متعددگاڑیوں کو آگ لگ گئی، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں، پندرہ سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،ترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق نے اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا دھماکہ تھا، پولیس اور ریسکیوذرائع موقع پر پہنچ گئے، دھماکے کے بعد تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سرفراز بگٹی نے بتایا ہے کہ دھماکے کی پیشگی اطلاعات تھیں، دھماکہ پشین سٹاپ کے قریب ہوا، اب تک دھماکے سے کسی زخمی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات نہیں تاہم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اردگرد کاعلاقہ گونج اُ ٹھا اور قریب موجود گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔آخری اطلاعات آنے تک 14 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہیں۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *