Home > تازہ خبریں > انٹرٹینمنٹ > فریال مخدوم کی معافی عامر خان نے اپنے فیصلے کا اعلان کردیا

فریال مخدوم کی معافی عامر خان نے اپنے فیصلے کا اعلان کردیا





لندن(آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطرمیں نہیں لائے۔ عامر خان طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلئیر کرنے پر میں ان کا شکرگزارہوں۔عامرخان نے ایک اورٹویٹ میں واضح کیا کہ میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں۔ یہ بھی لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے۔ایک اورٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹی کے لیے سوچنا ہوگا جس کے لیے میں ہمیشہ حاضرہوں۔عامر نے فریال مخدوم کے لیے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزفریال مخدوم نے سوشل میڈیا اکانٹ پرعامرخان اوران کی فیملی پرعائد کیے جانے الزامات واپس لے لئے تھے۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *