Home > تازہ خبریں > انٹرٹینمنٹ > شرمین عبید چنائے آسکر ایوراڈ کے بعد ایک اور سب سے بڑا ایوارڈ لے اُڑیں

شرمین عبید چنائے آسکر ایوراڈ کے بعد ایک اور سب سے بڑا ایوارڈ لے اُڑیں





نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈیافتہ فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ نے ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ فلم کو بیسٹ شارٹ ڈاکیومینٹری کا ایوارڈ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نام ایک اور عالمی اعزاز، ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈ فلم ایمی ایوارڈ بھی لے اڑی، نیویارک میں اڑتیسواں ایمی ایوارڈ کا میلہ سجا۔دستاویزی فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ کو بہترین ڈاکومینٹری فلم قرار دیا گیا۔شرمین عبید چنائی کی دستاویزی فلم کی کہانی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع سے متعلق ہے، جس میں صبا نامی اٹھارہ سالہلڑکی کو اس کے رشتے دار غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعد میں مردہ سمجھ کر دریا میں پھینک دیا تھا مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔اس فلم کو تین مختلف کیٹیگریز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر شرمین عبید نے یادگارلمحوں کی تصاویر شیئر کیں ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی شرمین کو مبارکباد دی۔خیال رہے کہ شرمین عبید چنائے کا شمار ان نو خواتین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، جنھوں نے نان فکشن میں آسکر ایوارڈ حاصل کیے۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *