Home > تازہ خبریں > اہم خبریں > پاک فوج کے حاضر سروس جنرل نے استعفیٰ دیدیا‎

پاک فوج کے حاضر سروس جنرل نے استعفیٰ دیدیا‎





اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی ،انہوں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناپردیا،نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی ہے وہ کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ،لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر35سال سے فوج سے وابستہ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فوج کوکبھی بھی ضرورت ہوئی توحاضرہوں گا،بوجھل دل مگراطمینان کےساتھ قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی،لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا کہنا تھا کہ وہ تمام سینئرزاورسٹاف کے شکرگزارہوں، لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترڈی جی رینجرزسندھ سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں انہوں نے اگلے سال اکتوبر میں ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *