Home > تازہ خبریں > بین الاقوامی > امریکی جنرل کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر الزامات پرچینی وزارت خارجہ کاشدیدردعمل دھماکہ خیز جوابی اقدام امریکہ ششدر

امریکی جنرل کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر الزامات پرچینی وزارت خارجہ کاشدیدردعمل دھماکہ خیز جوابی اقدام امریکہ ششدر





بیجنگ(این این آئی) چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا مکمل اعتراف کرے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر دہشت گردوں کے ساتھ روابط کا الزام لگایا تھا جبکہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسلام آباد کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی فعال کوششوں کا مکمل طور پر اعتراف کرے۔چین نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول محاذ پر ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کی کوششوں کا مکمل اعتراف کرے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا باہمی احترام کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور خطے و دنیا کی سلامتی و استحکام کے لیے مل جل کر کام کریں گے۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *