Home > تازہ خبریں > اہم خبریں > کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا





کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ان کی اہلیہ مریم نواز کیساتھ لندن سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تاہم گرفتاری کے بعد ائیرپورٹ پر اکٹھے ہونے والے ن لیگی مشتعل کارکنوں نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو لے جانی والی نیب کی گاڑی پر دھاوا بول دیا۔ ن لیگ کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے نیب کی گاڑیوں کو روکنے اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو فرار کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس موقع پر ن لیگ کے سینیٹر آصف کرمانی مشتعل کارکنوں کو پرامن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ جبکہ  دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اہلیہ ائیرپورٹ سے پنجاب ہاوس کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔ مریم نواز بھی کل صبح احتساب عدالت میں پیش ہوں گی۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *