Home > تازہ خبریں > کھیل > فریال سے لڑائی کیوں ہوئی عامر خان نے اصل وجہ بتادی ساتھ ہی پکا وعدہ بھی کرلیا

فریال سے لڑائی کیوں ہوئی عامر خان نے اصل وجہ بتادی ساتھ ہی پکا وعدہ بھی کرلیا





پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ فریال سے علیحدہ ہوکر میں نے غلطی کی، جسے اب سدھارنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، میں اپنی اولاد کو ایسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتا، اس وقت فریال کو میری بے انتہا ضرورت ہے، ماضی میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب غلط فہمیوں کا نتیجہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق اہلیہ فریال کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر عامر خان نے پہلی بار ایک انٹرویو میں کھل کر اعتراف کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پوری صورتحال کو دیکھیں تو یہ بالکل احمقانہ تھی عامر کے مطابق ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے جس طرح سے بات شروع ہوئی وہ انداز ہی غلط تھا، میں نے اپنی زندگی سوشل میڈیا پر ڈال دی اور ایسی باتوں کا تصور کیا، جوغلط تھیں۔انہوں نے کہا میں نہیں جانتا کہ میرے ہاں دوسری بار بھی بیٹی ہوگی یا بیٹا لیکنمیری فیملی میری ذمہ داری ہے اور میں اپنی اولاد کو ایسے اکیلے نہیں چھوڑ سکتا۔عامر نے کہا کہ اس وقت فریال کو میری بے انتہا ضرورت ہے۔ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب غلط فہمیوں کے باعث تھا۔’خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عامر اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان کافی غلط فہمیاں اور تنازعات منظر عام پر آئے تھے جس پر عامر نے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا تاہم حال ہی میں دونوں کے درمیان صلح ہوچکی ہے

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *