Home > تازہ خبریں > سائنس اور ٹیکنالوجی > میڈیکل سائنس کا سب سے بڑا معجزہ چینی ڈاکٹروں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

میڈیکل سائنس کا سب سے بڑا معجزہ چینی ڈاکٹروں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا پوری دنیا میں دھوم مچ گئی





آج کے دورکو اگر میڈیکل سائنس کا بام عروج کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ خبر یہ ہے کہ چین میں ایک ایسا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے کہ جس کا انسان کبھی شاید تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں پہلی مرتبہ’’سر کی تبدیلی ‘‘کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے۔ یہ آپریشن 18گھنٹے طویل تھا جو کہ ابتدائی طور پر دو لاشوں پر کیا گیا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ ریڑھ کی ہڈی، اعصاب اور خون کی رگوں کو جوڑنا ممکن ے۔ آپریشنہاربن میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے کیا جس کی قیادت ڈاکٹر شیاوپنگ کر رہے تھے جو دنیا بھر میں اپنی فیلڈ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ٹیورین ایڈوانسڈ نیوروموڈیولیشن گروپ کے ڈائریکٹر اٹلی کے پروفیسر سرجیو کناویرو نے ٹیم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسانی لاش پر سر کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے کر لیا گیا ہے اور اب اگلا مرحلہ مردہ دماغ والے انسانی جسم کے عطیہ دہندگان کے درمیان ایک مکمل سر کی تبدیلی ہے اور یہ باقاعدگی سے سر کے ٹرانسپلانٹ کیلئے حتمی قدم ہے۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *