Home > تازہ خبریں > اہم خبریں > اسحاق ڈار کو 10دن میں پیش ہونے کا حکم اگر نہ آئے تو احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسحاق ڈار کو 10دن میں پیش ہونے کا حکم اگر نہ آئے تو احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا





وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بذریعہ اشتہار 10 دن میں احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ مفرور ملزم اسحاق ڈار 10 دن میں پیش نہ ہوا تو اشتہاری ملزم قرار دے دیا جائے گا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اشتہار 21 نومبر کو جاری کیا۔ دس دن کی مہلت کل مکمل ہو جائے گی۔ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی آئندہ سماعت 4 دسمبر کو ہو گی۔عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن اور نیب کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ ضامن ے پوچھا گیا ہے کہ وہ بتائے کہ اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کیوں نہ ضبط کر لیے جائیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بذریعہ اشتہار طلبی کا نوٹس احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کر دیا گیا۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن کو جواب داخل کرانے کے لیے آج طلب کر رکھا ہے

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *