Home > تازہ خبریں > اہم خبریں > نیو یارک میں خوفناک دھماکہ درجنوں زخمی ہلاکتوں کی اطلاعات پورے امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

نیو یارک میں خوفناک دھماکہ درجنوں زخمی ہلاکتوں کی اطلاعات پورے امریکہ میں کھلبلی مچ گئی





امریکہ کے شہر نیو یارک کے علاقے مین ہٹن میں دھماکہ ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق بی بی سی اور ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکہ ہوا ہے تاہم فوری طور پر واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی لیکن 22 افراد شدید زخمی بتائے جاتے ہیں، امریکہ کے شہر نیو یارک میں پیر کی صبح مین ہٹن میں ٹائمز سکوائر کے قریب پورٹ اٹھارٹیپر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف بھگدڑ مچ گئی، نیو یارک پولیس نے دھماکہ کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ بم دھماکے والے جگہ پر فائر بریگیڈ کے عملے کو بھی بھیج دیا گیا ہے، اس کے علاوہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں بھی ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم شدید زخمی افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *