Home > تازہ خبریں > سائنس اور ٹیکنالوجی > دل کی پیوندکاری پر شاندار تحقیق کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ میں لاکھوں ڈالرز سے نواز دیا گیا

دل کی پیوندکاری پر شاندار تحقیق کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ میں لاکھوں ڈالرز سے نواز دیا گیا





پاکستان کے قابل اور مایہ ناز سپوت نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بیرون ملک بھی اپنی قابلیت کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی اور شہرت کا باعث بنتے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر فیصل چیمہ کو دل کی پیوند کاری میں جدید ترین تحقیق کے لیے 40 لاکھ ڈالر فنڈنگ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ٹیکساس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اور بیلر کالج آف میڈیسن سے وابستہ پاکستانی سرجن ڈاکٹر فیصل چیمہ اور ان کے ساتھی ڈاکٹر جیفری مورگن ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی تعداد بڑھانے کے لیے انسانی اعضاکی افادیت اور قابل استعمال ہونے پر تحقیق کریں گے تاکہ ایسے ہزاروں مریضوں کو بچایا جاسکے جو ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لیے دل کی عدم دستیابی اور اس کے انتظام میں تاخیر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔یہ امدادی رقم ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر جیفری عطیہ کردہ انسانی اعضاء بشمول جگر، پھیپھڑے، گردے اور دل کو کارآمد حالت میں محفوظ رکھنے اور ان کی پیوندکاری کے لیے نئے طریقوں کی دریافت پر تحقیق کے لیے خرچ کریں گے۔ڈاکٹر فیصل چیمہ کاپنجاب کے علاقے حافظ آباد سے تعلق ہے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل اسکول سے حاصل کی اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے جس کے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے آغا خان یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی، لویولا یونیورسٹی، جون ہوپکنس یونیورسٹی، یونیورسٹی آف میری لینڈ، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا بارکلے سے ٹریننگ حاصل کی اور یہاںکام بھی کرتے رہے۔ اس وقت وہ ہیوسٹن میں بیلر کالج آف میڈیسن اینڈ ٹیکساس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں بطور فیکلٹی ممبر ذمہ داریاںسرانجام دے رہے ہیں۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *