Home > تازہ خبریں > کھیل > ہاں آئی ایس آئی کا ایجنٹ، پاکستان کا فوجی اور ملک کا ہونہار سپوت ہوں بیہودہ انڈین میڈیا نے جب ایک پاکستانی جنرل کیساتھ شاہد آفریدی کی تصاویر دکھا کرپروپیگنڈا کیا تو شاہد آفریدی نے طبیعت صاف کر کے رکھ دی دبنگ اعلان کر دیا

ہاں آئی ایس آئی کا ایجنٹ، پاکستان کا فوجی اور ملک کا ہونہار سپوت ہوں بیہودہ انڈین میڈیا نے جب ایک پاکستانی جنرل کیساتھ شاہد آفریدی کی تصاویر دکھا کرپروپیگنڈا کیا تو شاہد آفریدی نے طبیعت صاف کر کے رکھ دی دبنگ اعلان کر دیا





مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم اور کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف شاہد آفریدی کے ٹویٹ نے بھارتیوں کو مرچیں لگا رکھی ہیں اور اب بیہودہ انڈین میڈیا اپنی اصلیت پر اتر آیا ہے ، پاک فوج کے ترجمان اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ہمراہ شاہد آفریدی کی تصاویر دکھا کر انڈین میڈیا نے زیر اگلتے ہوئے بے بنیاد دعویٰ کیا ہے کہاس تصویر سے ثابت ہوتا ہے کہ شاہد آفریدی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے کیونکہ ان کے ساتھ آئی ایس آئی چیف موجود ہے۔ بیہودہ انڈین میڈیا کے پروفیشنل ازم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے ضرورت ہی نہ سمجھی کہ شاہد آفریدی کی اس تصویر سے متعلق معلومات لے لی جاتیں تاکہ بعد میں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انڈین میڈیا آئی ایس پی آر کے ڈی جی اور پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کو آئی ایس آئی چیف قرار دیکر شاہد آفریدی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا مگر اس کی یہ چال خود اسی پر الٹ گئی اور اپنے بے بنیاد اور مضحکہ خیز دعوے پر دنیا بھر میں اس کی سبکی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘میں میزبان وسیم بادامی کے انڈین میڈیا کے اس مضحکہ خیز دعوے اور پروپیگنڈے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہاں میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کا فوجی اور اس کا ہونہار سپوت ہوں۔ شاہد آفریدی نے بھارتی میڈیا کے کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات کیلئے ہر بار پہل کرتا ہے اور پاکستان کی بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی تمام کوششوں کے درمیان جو بڑا مسئلہ کھڑا ہوتا ہے وہ بھارتی میڈیا ہے اور یہ بات میں اپنے پہلے انٹرویوز میں بھی کہہ چکا ہوں کہ پاک بھارت بہترینتعلقات کے درمیان بھارتی میڈیا دیوار بن کر کھڑا ہے اور نہایت منفی کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی عوام میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرتا ہے۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *