Home > تازہ خبریں > اہم خبریں > نوازشریف تاحیات نااہل اس فیصلے پر 5 میں سے کتنے جج متفق ہوئے ؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے سیاستدانوں کے ہوش اڑا دئیے

نوازشریف تاحیات نااہل اس فیصلے پر 5 میں سے کتنے جج متفق ہوئے ؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے سیاستدانوں کے ہوش اڑا دئیے





سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت یہ نااہلی تاحیات ہوگی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ نے مذکورہ کیس کی سماعت کے بعد 14 فروری 2018کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔آج جسٹس عمر عطا بندیال نے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے لکھا گیا جبکہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے اضافی نوٹ لکھا ۔اس کیس کے فیصلے پر پانچ رکنی بینچ میں موجود تمام جج ہی متفق ہیں یعنی یہ متفقہ فیصلہ ہے اور اب آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل ہونے والا شخص تاحیات قومی اسمبلی کا ممبر نہیں بن سکے گا۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *