Home > تازہ خبریں > اہم خبریں > خیبرپختونخواہ سے افسوسناک خبر جی ٹی روڈ پر دھماکہ متعدد افراد جاں بحق

خیبرپختونخواہ سے افسوسناک خبر جی ٹی روڈ پر دھماکہ متعدد افراد جاں بحق





پشاور جی ٹی روڈ پر بلال ٹائون کے قریب سڑک کنارے واقع ہوٹل میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 5ہلاک، 3شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور جی ٹی روڈ پر بلال ٹائون کے قریب سڑک کنارے واقع ہوٹل میں دھماکہ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 5ہلاکہ ہو گئے ہیں جبکہ 3شدید زخمی ہیں۔ دھماکہ ہوٹل کی چوتھی منزل میںہوٹل کے ایک کمرہ میں ہوا۔ کمرے میں میاں بیوی اور دو بچے مقیم تھے جو کہ بری طرح جھلس گئے ہیں۔ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ برابر واقع کمرے کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارکن جائے وقوع پر پہنچ گئے جہاں سے انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے جو کہ نیچے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر آ گرے اور جزوی طور پرچند گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں. دھماکے کے بعد ہوٹل میں لگی آگ بھڑک اٹھی اور فوراً ریسکیو کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پا لیا.ذرائع کے مطابق پولیس، فائربریگیڈ، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں جو کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہے ہیں کہ آیا دھماکا گیس سلنڈر کا تھا، شارٹ سرکٹ کا تھا یا بارودی مواد سے کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے جو کہ نیچے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر آ گرے اور جزوی طور پرچند گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں. دھماکے کے بعد ہوٹل میں لگی آگ بھڑک اٹھی اور فوراً ریسکیو کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پا لیا.ذرائع کے مطابق پولیس، فائربریگیڈ، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں جو کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہے ہیں کہ آیا دھماکا گیس سلنڈر کا تھا، شارٹ سرکٹ کا تھا یا بارودی مواد سے کیا گیا۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *