Home > تازہ خبریں > بین الاقوامی > بیت المقدس کی بطور اسرائیلی دارالحکومت حیثیت فلسطینیوں کے قتل عام پر سعودی عرب نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا شاہ سلمان نے فوری طور پر کن ممالک کا اجلاس طلب کر لیا

بیت المقدس کی بطور اسرائیلی دارالحکومت حیثیت فلسطینیوں کے قتل عام پر سعودی عرب نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا شاہ سلمان نے فوری طور پر کن ممالک کا اجلاس طلب کر لیا





خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہاہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب اپنے موقف پر ثابت قدم ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں شاہ سلمان نے باور کرایا کہ مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں سعودی عرب کا موقف ثابت قدمی پر مبنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق فلسطینیوںکے قانونی حقوق واپس دلانے کے حوالے سے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔سعودی فرماں روا نے زور دیا کہ فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں روکے جانے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ایک ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کرتی ہے تا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے مطلوبہ اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *