Home > تازہ خبریں > پاکستان > انتخابی پوسٹرز پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصویریں لگ گئیں جانتے ہیں ایسا کس سیاسی جماعت کے امیدوار کی جانب سے کیا گیا؟

انتخابی پوسٹرز پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصویریں لگ گئیں جانتے ہیں ایسا کس سیاسی جماعت کے امیدوار کی جانب سے کیا گیا؟





چنیوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوارناصر چیمہ سے اشتہارات اورپوسٹرز پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگانے پر تحریری جواب طلب ۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں چنیوٹ میں پاکستان تحریک اںصاف کے امیدوارکے اشتہارات اورپوسٹرزپرچیف جسٹس اورآرمی چیف کی تصاویرلگانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے کہا کہ کس بنیاد پر آپ نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگائیں،کیاوہ آپ کے رشتے دار ہیں؟آرمی چیف اورچیف جسٹس کاانتخابات سے کیاتعلق ہے؟۔تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ نے کہا کہ یہ اشتہاراورپوسٹرزالیکشن شیڈول جاری ہونے سے پہلے لگائے گئے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اشتہاراورپوسٹرجب بھی لگائے گئے،آپ یہ بتائیں کہ کیوں لگائے گئے؟۔الیکشن کمیشن نے ناصر چیمہ سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *