Home > تازہ خبریں > اہم خبریں > پنجاب بھر میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا کریک ڈائون نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہورجانیوالے متعدد رہنما و کارکن گرفتار متعدد شہروں میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی

پنجاب بھر میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا کریک ڈائون نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہورجانیوالے متعدد رہنما و کارکن گرفتار متعدد شہروں میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی





پنجاب بھر میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا کریک ڈائون شروع، لاہور جانیوالے ن لیگ کے متعدد رہنمائوں و کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو لاہور جاتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے راستے میں روک لیا ہے اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ان کو روکے جانے کی ویڈیو نجی ٹی وی پر نشر کی گئی جبکہ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں تاندالیانوالہ کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری نے نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور جانیوالے ن لیگ کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری نے اچانک ن لیگی کارکنوں کے قافلے کو گھیرے میں لیکر پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔ دوسری جانب پنجاب کے متعدد شہروں سے موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Comments

comments





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *